جماعت اسلامی خواتین اسلام آبادکے زیراہتمام تربیتی کیمپ

جماعت اسلامی خواتین اسلام آبادکے زیراہتمام تربیتی کیمپ

حافظ نعیم الرحمن نے مہنگائی کیخلاف آواز اٹھاکر اسلامی انقلاب کا مطلب سمجھا دیاامت مسلمہ جو اجنبی ہو چکی تھی ،اہل غزہ نے اسے دوبارہ پہچان دی:ڈاکٹر حمیرا طارق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام اراکین نو کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز گزشتہ روز الفلاح قران انسٹیٹیوٹ میں ہوا۔ جس کے پہلے روز تربیتی سیشن کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہوا ،سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے \"آئین نو سے ڈرنا طرز کہن پہ اڑنا\" کے عنوان سے خطاب میں کہا کہ دین اسلام کے اصول و ضوابط واضح ہیں ان پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، امت مسلمہ جو اجنبی ہو چکی تھی اہل غزہ نے اسے دوبارہ پہچان دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی جماعتیں میدان میں آئیں بعد از شکست ختم ہو گئیں مگر جماعت اسلامی کو جن عناصر نے آج تک زندہ رکھا ہے وہ نظریہ، خدمت اور کردار ہیں، جماعت اسلامی اسلامی انقلاب کا نعرہ ہے اور حافظ نعیم الرحمن نے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاکر اسلامی انقلاب کا مطلب سمجھا دیا۔ قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوبصورت اجتماعیت سے جڑے لوگ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...