24اکتوبر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے عزم کی علامت:سیدال خان ناصر

24اکتوبر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت  کے عزم کی علامت:سیدال خان ناصر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ تاسیسِ آزاد جموں و کشمیر کے موقع پر۔۔۔

اپنے پیغام میں ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24اکتوبر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، لازوال قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے عزم کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یومِ تاسیس ہمیں ان عظیم رہنماں، مجاہدین اور شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آزادی، عزت اور اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی۔ آزاد جموں و کشمیر کا قیام ہمارے بزرگوں کی استقامت، عزم اور قربانیوں کا نتیجہ ہے ، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد اور قربانیاں پوری پاکستانی قوم کیلئے اہمیت رکھتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...