راولپنڈی:پولیس کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

راولپنڈی:پولیس کے رویوں میں مثبت  تبدیلی لانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

راولپنڈی (اے پی پی)پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پولیس افسران و اہلکاروں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

ورکشاپ میں ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین، ڈی ایس پی سکیورٹی خالد محمود اور دیگر افسران نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، پیشہ ورانہ طرز عمل اور بہتر سروس ڈلیوری کے حوالے سے لیکچرز دیئے ۔ تربیتی ورکشاپ میں پولیس افسران و اہلکاروں، ڈولفن فورس اور لیڈیز پولیس نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا، شہریوں کے وقار، عزتِ نفس اور بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا اور پولیس کی کارکردگی و خدمات کو مزید بہتر بنانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...