لاہورمیں طبی تعلیم وتحقیق کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس

لاہورمیں طبی تعلیم وتحقیق کے  موضوع پربین الاقوامی کانفرنس

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت کے ماتحت شیخ زید ہسپتال لاہور میں طبی تعلیم و تحقیق کے موضوع پر منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی ہے ، جس میں طبی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے۔۔۔

 بڑھتے ہوئے کردار، صحت کی اصلاحات اور مریضوں کے تحفظ کے امور پر گہرائی سے غور کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں تربیت یافتہ طبی ماہرین کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور یہیں ان کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے نظامِ صحت کو مضبوط بنانے کے لیے طبی تعلیم، جدید تحقیق اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔ تقریب میں طبی ماہرین کے تحفظ اور موثر گورننس اصلاحات کی ضرورت پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی، جبکہ نرسنگ گورننس، انفیکشن کنٹرول اور طبی سہولیات کے معیار کو بلند کرنے کے لیے آئندہ بھی بھرپور توجہ مرکوز رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں طبی خدمات کے اعتراف میں پروفیسر ڈاکٹر انوار اے خان کو شیخ زید لیگیسی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...