ایس پی پوٹھوہار کا ٹیکسلا سرکل کے مختلف تھانوں ،سپیشل سکیورٹی پکٹس کا دورہ

ایس پی پوٹھوہار کا ٹیکسلا سرکل کے مختلف  تھانوں ،سپیشل سکیورٹی پکٹس کا دورہ

راولپنڈی(اے پی پی)ایس پی پوٹھوہار چودھری اثر علی نے ٹیکسلا سرکل کے مختلف تھانوں اور سپیشل سکیورٹی پکٹس کا دورہ کیا ۔۔۔

اور تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات، عمارتوں اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے ۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ داخلی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے جبکہ ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...