اے این ایف کا کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 7ملزم گرفتار، 99کلو منشیات برآمد

اے این ایف کا کریک ڈاؤن، خاتون  سمیت 7ملزم گرفتار، 99کلو منشیات برآمد

اسلام آباد (اے پی پی) اے این ایف نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 99کلو گرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 7ملزم گرفتار کر لیے۔

 موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2گاڑیوں سے 49.2کلو چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 5ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ غوری ٹاؤن اسلام آباد میں گاڑی سے 16.8کلو گرام چرس، 300گرام آئس، پستول اور 10گولیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور سے 2.485کلو گرام آئس، چاغی میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے 30کلو افیون او ر پشاورسے بھی 300گرام افیون برآمد کی گئی، تمام مقدمات درج کر لیے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...