آزاد کشمیر کابینہ اجلاس،19ایجنڈا آئٹمز پر غور، بیشتر منظور
مظفرآباد(دنیا نیوز)آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے دوسرے اجلاس میں 19 ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا جن میں سے اکثریت کی منظوری دے دی گئی۔وزرا ئے حکومت کے مطابق اوورسیز کشمیریوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام، کھیلوں کے فروغ کے لیے بجٹ کا 2 فیصد مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔۔۔
جبکہ قیمتی پتھروں کی ترقی کے لیے جیم سٹون ایکسیلینس سینٹرز قائم کرنے اور 100 روزہ ایجنڈا جلد شروع نے کا فیصلہ کیا گیا ، بھمبر، کوٹلی اور راولاکوٹ میں کیتھ لیبز جبکہ آزاد کشمیر میں دو سٹروک سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔کابینہ نے بلدیاتی اداروں کے پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے مالی معاونت اور ایس ڈی ایم اے و سیرا کے انتظامی ڈھانچوں کو یکجا کرنے کی منظوری بھی دی۔وزرا حکومت نے کہا کہ دھی رانی پروگرام، ستھرا کشمیر پروگرام، ہمت کارڈ، کلینک آن وہیل اور آئی ٹی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے جبکہ سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments