کمشنر راولپنڈی کا دورہ مری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کمشنر راولپنڈی کا دورہ مری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

مری ( نمائندہ دنیا ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلیمان غنی کا دورہ مری، ترقیاتی منصوبوں سمیت صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 کمشنر نے زیرِ تعمیر آر ایم کے روڈ کا معائنہ کیا ، ایکسین ہائی ویز محمد عدیل نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی،بعد ازاں کمشنر نے ساملی ہسپتال مری کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے آخری مرحلے میں بائیو ڈائیورسٹی پارک مری کا معائنہ کیا گیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...