الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال اور قطر چیریٹی کا مشترکہ منصوبہ
صومالی مریضوں کا مفت علاج، لاہور میں آنکھوں کی دیکھ بھال کا مجوزہ مرکز شامل
راولپنڈی(خبر نگار)الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال نے صومالی مریضوں کے مفت علاج، لاہور میں آنکھوں کی دیکھ بھال اور تحقیق کے مجوزہ مرکز کی معاونت اور طبی عملے کی تربیت کے لیے قطر چیریٹی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔یہ پیش رفت الشفا ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان اور ان کے وفد کے چار روزہ دورئہ دوحہ کے دوران سامنے آئی، جہاں قطر میں ٹرسٹ کا خلیجی چیپٹر دوبارہ فعال کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطے اور عطیات جمع کرنے کے مواقع بڑھانا ہے ۔قطر چیریٹی کے پاکستان کے جنرل سپروائزر جاسم محمد السمیطی سے ملاقات میں صحت، انسانی وسائل کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مجوزہ منصوبے کے تحت قطر چیریٹی صومالی مریضوں کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی جبکہ الشفا ٹرسٹ کے صدر نے قطر سے آنے والے مریضوں کے لیے اخراجات نصف تقسیم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments