سی ڈی اے کی کارروائی ، ای الیون میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

سی ڈی اے کی کارروائی ، ای الیون میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

شہریوں کی جانب سے مؤثر اقدامات کو سراہا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون فور میں واقع اورا گرینڈ مارکی میں آتشزدگی کے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔ آتشزدگی کی اطلاع 31اکتوبر 2026کو رات 10بجکر 30منٹ پر موصول ہوئی، جس کے صرف دس منٹ بعد، رات 10بجکر 40منٹ پر سی ڈی اے کی فائر فائٹنگ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پانے اور اسے قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روکنے کیلئے فوری طور پر مربوط اور جامع آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن میں مجموعی طور پر 48افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ آپریشن کیلئے 7فائر ٹینڈرز، ایک ایمبولینس، ایک ریسکیو وین، محکمہ ماحولیات کی 4گاڑیاں/یونٹس، پانی کی فراہمی کیلئے 8واٹر ٹینکرز اور پاک بحریہ کی ایک گاڑی بھی فراہم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...