مضر صحت اشیائے صرف فروخت کرنیوالوں کیخلا ف آپریشن جاری
کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے چار ماہ میں 45لاکھ 44ہزار روپے جرمانے عائد
راولپنڈی( دنیا رپورٹ )سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید کی خصوصی ہدایت پر فوڈ کنٹرول سیل کے انچارج کی زیر نگرانی راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں مضر صحت اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تخصیص روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر )کے دوران مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور بغیر میڈیکل کام کرنے پر 45 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس عرصہ کے دوران 588 نمونہ جات بھی حاصل کر کے ٹیسٹنگ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے ۔بذریعہ مجسٹریٹ 4 لاکھ 27 ہزار جبکہ فوڈ قوانین کے تحت 41 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں پر شہریوں نے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments