موسمیاتی خطرات خطے کی معاشی ترقی کیلئے چیلنج، اے سی سی اے
کاروباری ادارے قدرتی وسائل سے متعلق خطرات کو منصوبہ بندی کا حصہ بنائیں مسائل پر قابو نہ پایا گیا تو 2050تک جی ڈی پی میں 15فیصد تک کمی ممکن،رپورٹ
اسلام آباد(نامہ نگار) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس ایشیا پیسیفک کے سینئر پالیسی کنسلٹنٹ شرتھ مارٹن نے کہا کاربن اخراج میں کمی کے اقدامات توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور رسدی رکاوٹوں کے اثرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ پانی کی قلت، شدید گرمی اور سیلاب سمیت موسمیاتی خطرات خطے کی معاشی ترقی کے لیے اہم چیلنج ہے ، ان مسائل پر قابو نہ پایا گیا تو 2050 تک کم آمدنی والے ممالک کی جی ڈی پی میں 10 سے 15 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ اے سی سی اے نے سفارش کی ہے کہ کاروباری ادارے کاربن اخراج میں کمی اور قدرتی وسائل سے متعلق خطرات کو اپنی سرمایہ کاری اور طویل مدتی منصوبہ بندی کا حصہ بنائیں ۔
اے سی سی اے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments