مولانا حکیم شاہ محمد اختر جامعہ اشرف المدارس میں سپرد خاک
نماز جنازہ میں علما، اساتذہ، طلبا، عقیدت مندوں اور عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت ممتاز عالم دین مولانا حکیم شاہ محمد اختر کو پیر کی صبح جامعہ اشرف المدارس گلستان جوہر میں سپرد خاک کردیا گیا۔مولانا کی نماز جنازہ ان کے قائم کردہ دینی ادارے جامعہ اشرف المدارس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر میں ان کی وصیت کے مطابق فرزند مولانا حکیم محمد مظہر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں وفاق المدارس کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اﷲ خان، مفتی محمد رفیع عثمانی، شیخ الحدیث مولانا زر ولی خان، مفتی محمد نعیم، مولانا اسفند یار خان، مولانا عبدالراؤف سکھروی، مولانا عبدالواحد، مولانا زبیر اشرف عثمانی، مولانا امداد اﷲ، مولانا سعید اسکندر، مولانا تنویر الحق تھانوی، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری، قاری محمد عثمان، اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی قائدین سمیت عقیدت مندوں، شاگردوں، خلفاء، بیرون ملک سے آنےوالے عقیدت مند، شاگرد، خلفا اور ہزاروں شہریوں نےشرکت کی۔ صفورہ گوٹھ، محکمہ موسمیات، ائرپورٹ، پہلوان گوٹھ، رابعہ سٹی اور دیگر علاقوں کی طرف جانیوالے راستوں میں شدید ٹریفک جام کے باعث ہزاروں افراد نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکے ۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، نائب امیر اسداﷲ بھٹو، کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، جمعیت علمائے اسلام کے قاری محمد عثمان، مولانا عبدالکریم عابد اور دیگر نے مرحوم کے صاحبزادے حکیم محمد مظہر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔