بھیل برادری کی خواتین سے زیادتی کیخلاف احتجاج

بھیل برادری کی خواتین  سے زیادتی کیخلاف احتجاج

بھیل برادری کی خواتین سے با اثر افراد کی زیادتی کے واقعے کے خلاف پنگریو میں بھیل انٹی

پنگریو ( نمائندہ دنیا )لکچوئل فورم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فورم کے ضلعی صدر ڈاکٹر لال چند بھیل، گھمن داس بھیل، پریم ساگر اور گیان چند بھیل نے کہا کہ بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے باا ثر افراد نے بھیل برادری کی خواتین ویراں، انیتا اور مصراں سےجنسی زیادتی کی، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان عدم تحفظ کا شکار ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر حکام سے اپیل کی کہ زیادتی کےملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں