محفل مسالمہ ادبی روایت کا حصہ ہے ، عقیل الغروی

محفل مسالمہ ادبی روایت کا حصہ ہے ، عقیل الغروی

یہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگ اختلافات بھلا کر حسینؓ کے نام پر متفق ہوجاتے ہیں

آرٹس کونسل میں محفل مسالمہ سے خطاب، ساحر لکھنوی، سحر انصاری و دیگر کی شرکتکراچی(اسٹاف رپورٹر)آیت اللہ عقیل الغروی نے کہا ہے کہ مسالمے ادبی روایت کا حصہ ہیں جہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگ سارے اختلافات بھلا کر حضرت امام حسینؓ کے نام پر متفق ہوجا تے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ محفل مسالمہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محفل کی صدارت ساحر لکھنوی نے کی جبکہ شعرا کرام پروفیسر سحر انصاری ،امداد حسینی، ضیغم زیدی، فراست رضوی،ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹر محمد رضا کاظمی، نرجس افروز زیدی،عقیل عباس جعفری،نسیم نازش،حسن اکبر کمال ،ارتضیٰ جانپوری،احمد نوید،طاہر سلطانی،افتخار عارف اور ظہیر عباس نے امام حسینؓ کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ عقیل الغروی نے مسالمے میں خواتین کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ادبی اور علمی سر گر میوں میں حصہ لینا چاہیے۔ محفل کی صدارت کرتے ہوئے سا حر لکھنوی نے کہا کہ عقیل الغروی کا میں بہت بڑا مداح ہوں اور ان کی موجودگی میں اس محفل کی صدارت میرے لیے بڑی سعادت ہے۔پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ یہ محفل منعقد کرنا آرٹس کونسل کے لیے باعث اعزاز ہے،ہر سال آرٹس کونسل میں یہ محفل منعقد کی جاتی ہے اور انشاءاللہ آئندہ برسوں میں بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں