زیادتی کیس کا ملزم ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

زیادتی کیس کا ملزم ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

ملزمان احاطہ عدالت میں بھی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ورثا کو دھمکاتے رہے12روزمیں ضمانت مستردہونے پرعدالت سے ملزم کے فرار کا دوسراواقعہ

جیکب آباد(نمائندہ دنیا) انیلااوڈھو زیادتی کیس کی سیشن جج جیکب آبادکی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں نامزد ملزم امان اللہ رنداور گرفتار ملزم ظفراللہ ابڑو پیش ہوئے ، عدالت نے امان اللہ رند کی ضمانت مسترد کی تو ملزم نے فرارہونے کی کوشش کی جس پر مدعی پولیس اہلکار رحمت اللہ اوڈھو نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اس موقع پر رحمت اللہ اوڈھونے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ ملزم کو گرفتارکرنے کیلئے ہم نے پولیس سے مدد بھی مانگی جس پر ملزم امان اللہ رند نے ہمیں دھمکایا اورکہاکہ اب جرگے میں ہم تمہیں دیکھیں گے ۔سول لائن پولیس اطلاع کے باوجود نہیں پہنچی جس پر ملزم فرارہوگیا۔اس کا کہنا تھا کہ میری بیٹی سے زیادتی کرنیوالے بااثر ملزمان کو سخت سزادی جائے دوسری جانب ملزم کے فرارہونیکی اطلاع کے باوجود پولیس کے نہ پہنچنے پر ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے سول لائن تھانے کے پورے عملے کو طلب کرلیاہے ۔ واضح رہے کہ 12روزمیں ضمانت مستردہونے کے بعد احاطہ عدالت سے ملزم کے فرار ہونے کا یہ دوسراواقعہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں