پولیس کا گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،6مزدورگرفتار
اے ایس پی کی سربراہی میںپولیس کا گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 6 مزدور گرفتار ،7ہزار تیار گٹکے کی پڑیاں اور دیگر سامان برآمد
میرپورخاص (بیورورپورٹ) اے ایس پی کی سربراہی میںپولیس کا گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 6 مزدور گرفتار ،7ہزار تیار گٹکے کی پڑیاں اور دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سٹلائٹ ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے نائی پاڑے میں ٹی بی اسپتال کے قریب گٹکا بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کارخانے میں موجود ملازمین فیصل، افضل، مکیش، نور محمد، شاہ زیب اور غلام مصطفی کو گرفتار کر کے کارخانے سے تیار گٹکے کی7ہزار پڑیاں ،نقد رقم ،دو موبائل فون اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لے لیا تاہم کارخانے کا مالک آصف ملک موقع سے فرار ہوگیا۔