گٹکے کی فروخت کیخلاف پولیس کو کارروائی جاری رکھنے کاحکم
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھرمیں گٹکے اور مین پوری کی تیاری و فروخت کے خلاف پولیس کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)۔ دورکنی بینچ کے روبرو سندھ میں گٹکے اور مین پوری کی تیاری و فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ سندھ بھر میں گٹکا مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے ۔ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گٹکا بنانے والی فیکٹریوں کو بھی سربمہر کیا گیا ہے ۔ عدالت نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔