جماعت اہلسنّت سندھ کے نائب امیرعلامہ سید حمزہ علی قادری انتقال کرگئے

جماعت اہلسنّت سندھ کے نائب امیرعلامہ سید حمزہ علی قادری انتقال کرگئے

ممتاز عالم دین اور جماعت اہلسنّت پاکستان سندھ کے نائب امیر علامہ سید حمزہ علی قادری طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کو (آج)بعد نماز ظہر (سوا ایک بجے )دارالعلوم امجدیہ میں ادا کی جائے گی جبکہ تد فین مشہو ر صو فی بز رگ حضر ت منگھو پیر بابا کے مزار کے احاطے میں ہو گی۔جما عت اہلسنّت کے مرکزی امیرپیر سید مظہر سعید کاظمی،علامہ شاہ عبد الحق قادری،عبد الحفیظ معارفی،مفتی ناصر خان ترابی،پیر عبد القادر شیرازی، قاضی نو رالاسلام ،سید رفیق شاہ،علامہ اکرام المصطفیٰ، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب،سابق ممبرقومی اسمبلی محمدعثمان خان نوری، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان میاں خالد حبیب ایڈووکیٹ، اویس آفاقی، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر، مرکزی سیکریٹری جنرل پیر صفدر شاہ گیلانی، صوبائی صدر علامہ سید عقیل انجم قادری، جنرل سیکریٹری میاں منیر احمد جامی، کراچی کے صدرعلامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، محمد شکیل قاسمی ودیگرنے علامہ حمزہ علی قادری کے انتقال پر لواحقین سے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں