شہدادپور، ساڑے تین لاکھ روپے کا گٹکا برآمد، 3ملزمان گرفتار

شہدادپور، ساڑے تین لاکھ روپے کا گٹکا برآمد، 3ملزمان گرفتار

پولیس نے بیرانی چوک پر گاڑی کی تلاشی کے دوران 35ہزار گٹکے کی پڑیاں برآمد کیںاے ایس پی حسن جاوید بھٹی نے برآمد کیا گیا گٹکا اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا

شہدادپور (نمائندہ دنیا) شہدادپور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، گٹکے کی سیکڑوں پڑیاں برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق اے ایس پی شہدادپور حسن جاوید بھٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او شہدادپور انسپکٹر سہیل احمد خاصخیلی اور سب انسپکٹرافتخار باجوہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہر کے بیرانی چوک پر ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران 350پیکٹ (35000) گٹکے کی پڑیاں برآمد کرکے 3 ملزمان نعمان غوری، سلیم شاہ اور محمد شاہ عرف مددعلی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے ، برآمد کئے گئے گٹکے کی مالیت ساڑے تین لاکھ روپے بتائی گئی ہے ، اس موقع پر اے ایس پی شہدادپور حسن جاوید بھٹی نے برآمد کیا گیا گٹکا اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شہر سے سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،شہر کو جرائم پیشہ افراد سے چھٹکارہ دلاکر امن وامان کا گہوارہ بنایا جائے گا اور پولیس سماجی برائیوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں