لاڑکانہ، پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی

لاڑکانہ، پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی

ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے فرائض میں غفلت برتنے پر انچارج سی آئی اے جیکب آباد منظور احمد ڈومکی، ایس ایچ او صدر جیکب آباد گل محمد مہر اور ایس ایس پی جیکب آباد کے پی ایس او کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر عبدالقدوس کلوڑ کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے ،

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) واضح رہے کہ انچارج سی آئی اے نے مشکوک گاڑی پکڑ کر بغیر کسی قانونی کارروائی کے اپنے استعمال میں رکھی ہوئی تھی، ایس ایچ او صدر نے ٹرک سے گٹکا اور مین پوری پکڑنے کے بعد پی ایس او سے مل کر50لاکھ رشوت لے کر گٹکا اور مین پوری واپس کردی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں