کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عوام میں جوش پیدا کیا جائے ،فائق شاہ
امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قوم میں خوف نہیں ، جوش پیدا کیا جائے تاکہ اس عالمی آفت کا مقابلہ کیا جا سکے
کراچی (این این آئی)، خوف سے سماجی ، معاشی اور نفسیاتی مسائل پیدا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد فائق شاہ نے مرکزی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی ذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ اور منافع خوروں کے چنگل میں پھنسا ہوا ہے ، یہ بحرانی کیفیت انسانی المیے میں مبتلا کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاروں صوبوں میں فوکل پرسن مقرر کرے جو درست اطلاعات علاج اور احتیاطی تدابیر لوگوں کو بتائیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور بڑھتے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ ہی زندہ قوموں کی مثال ہے، اُنہوں نے کہا کہ حکومت چین کی طرح جدید ترین علاج کے موبائل یونٹس اور اسپتال میں سہولتیں دینے کے اقدامات کرے، ملک میں انسانی ہمدردی کی فضا قائم کی جائے تاکہ اس بحرانی کیفیت سے نکلا جا سکے۔