تمباکونوشی کیخلاف آگہی مہم کے حوالے سے کراچی بارمیں سیمینار

تمباکونوشی کیخلاف آگہی مہم کے  حوالے سے کراچی بارمیں سیمینار

سوسائٹی برائے تحفظ حقوق اطفال (اسپارک) کے زیر اہتمام کراچی بار میں تمباکو نوشی کے خلاف آگہی مہم کے سلسلے میں سیمینار منعقد ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس میں بار کے صدر منیر ملک، سینئر وکلا محمد علی بھٹی، ہارون پرساد، توقیر اے خان، کاشف بجیر ، جمن بروڈو، منصور علی کورائی، سعید عباسی ، جاوید سلہرو، ہریش کمار، عامر علی بھٹو، ظفر اقبال، احمد جسکانی، عبدالحلیم سومرو، پرشانت سوہنی ودیگر نے اظہار خیال کیا ۔ اسپارک کے منیجر محمد کاشف مرزا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔ شرکا نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبوں کو موثر قانون سازی کرنا ہوگی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہوگا۔ شرکا نے کہا کہ سگریٹ بیچنے والوں کیلئے لائسنس لازمی قرار دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں