انٹیلی جنس انویسٹی گیشن کے چھاپے، ایک کروڑ کے سگریٹ قبضے میں لے لیے
انٹیلی جنس انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی دوست نے اپنی ٹیم اورپولیس کے ہمراہ سیٹھ خوشحال داس مالہی کی ایجنسی اور گودام سے سگریٹ کے مختلف برانڈ کے 352 کارٹن جبکہ بھرت کمار مالہی کی دکان سے 8 سگریٹ کے کارٹن قبضے میں لے لئے
کنری(نمائندہ دنیا) جن کی مالیت ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی گئی ہے ۔ علی دوست کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اگر ٹیکس ادا نہ ہوا ہوگا تو مذکورہ سگریٹ ڈیلرز اور کمپنی کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔