لاڑکانہ اور محراب پور میں پولیس کی کارروائیاں، 10ملزم گرفتار

لاڑکانہ اور محراب پور میں پولیس کی کارروائیاں، 10ملزم گرفتار

لاڑکانہ اور محراب پور میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں10ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاڑکانہ محراب پور(بیورو رپورٹ، نمائندہ دنیا ) لاڑکانہ پولیس نے7ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، تھانہ ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے قتل مقدمے کے دو مرکزی ملزمان موسو جتوئی اور ممتاز جتوئی کو، دڑی پولیس نے مطلوب ملزمان نواز لہر اور عرفان لہر کو، تعلقہ پولیس نے صدام ڈیپر کو پستول سمیت، ولید پولیس نے اشتہاری ملزم معشوق چانڈیو کو اور رحمت پور پولیس نے ظفر ڈیپر کو دس پیکٹ گٹکے سمیت گرفتار کرلیا۔محراب پور پولیس نے غلام قمبر سومرو کو 30 شاسے پان پراگ اور گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، ہالانی پولیس نے اشتہاری ملزم ریاض برڈی اور اعجاز برڈی کو گرفتار کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں