وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے مشترکہ وفد کی اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات

وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے مشترکہ  وفد کی اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات

مجلس وحدت المسلمین اور آئی ایس او کے مشترکہ وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد آمد، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملاقات کے دوران وفد نے 7مئی کو القدس ریلی میں شر کت کا دعوت نامہ پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان سے درخواست کی کہ اس ریلی میں شرکت کر کے اسکو کامیاب بنائیں۔اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ یہ ریلی گزشتہ کئی دہائیوں سے نکالی جا رہی ہے جس سے القدس کی آزادی کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملتی ہے آ پ لوگوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان اور علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں