گھر میں دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر پولیس اہلکار معطل

گھر میں دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر پولیس اہلکار معطل

قیوم آباد میں شہری کے گھر میں دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان پولیس کے مطابق 18 جون کو مددگار 15 پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع پر اہلکاروں نے پہنچ کر معاملہ سنبھالنے کی کوشش کی، اس دوران نامعلوم شخص نے پولیس کانسٹیبل عماد اکبر کا سرکاری پستول چھین لیا، مزید نفری پہنچنے پر اہلکار عماد اکبر شہری عبدالمالک کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا، واقعہ کی انکوائری کے بعدکانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں