دولت پور،زمین پر قبضے کے خلاف ڈاھری برادری کا مظاہرہ

دولت پور،زمین پر قبضے کے خلاف ڈاھری برادری کا مظاہرہ

علی آباد تھانے کی حدود سکھپور میں مہر اور ڈاھری برادری کے درمیان زمین کے تنازع پر خوں ریزی کے خطرے اور زرعی زمین پر قبضے کے خلاف ڈاھری برادری نے دولت پور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ دیہہ سکھپور میں ہماری 28 ایکڑ سروے زمین ہے جو 1980 میں ہم نے خریدی ہے

دولت پور(نمائندہ دنیا) کچھ بااثر افراد نے جرائم پیشہ افراد کے ہمراہ ہماری 28 ایکڑ زمین پر زبردستی قبضہ کرلیا ہے جبکہ اطلاع دینے کے باوجود علی آباد تھانے کی پولیس قبضہ گیروں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کررہی۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی اور ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں