سوڈان کے تحقیقی ادارے سے مفاہمت

سوڈان کے تحقیقی ادارے سے مفاہمت

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورسوڈان کے تحقیقی ادارے نیشنل سینٹر فار ریسرچ، خرطوم کے درمیان منگل کو آن لائن اجلاس کے دوران ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معاہدے کے تحت بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی نیشنل سینٹر فار ریسرچ، خرطوم، سوڈان میں ادویاتی پودوں پر تحقیق کے لئے تحقیقی ادارہ قائم کرے گا۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال چودھری اور نیشنل سینٹر فار ریسرچ، خرطوم کی ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر زینب عبدالرحیم نے معاہدے پر دستخط کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں