قندوز اور قندھار میں دہشت گردی کیخلاف احتجاج

قندوز اور قندھار میں  دہشت گردی کیخلاف احتجاج

افغانستان کے صوبہ قندوز اور قندھار میں ہزارہ شیعہ مسجد میں دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتجاجی مظاہرے میں شیعہ رہنماؤں اور عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی جو دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ احتجاج مظاہرے میں رہنماؤں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن،مولانا نشان حیدر، مولانا ملک غلام عباس، مولانا اسحاق امینی، مولانا ظہیر، مولانا عیسیٰ، مولانا عیسیٰ امینی، میر تقی ظفر، عکسری رضا، ریحان عابدی سمیت دونوں جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ مقررین نے صوبہ قندوز اور قندھار میں ہزارہ شیعہ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 150سے زائد افراد نمازیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں