گٹکا ماوا فروخت کرنے کا ملزم ریمانڈ پر جیل منتقل
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گٹکا ، ماوا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو ڈاکس پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کے الزام میں گرفتار ملز م عبدالعزیز عرف ندیم کو پیش کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 60 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا۔