حادثے میں خاتون جاں بحق،شوہر زخمی

حادثے میں خاتون جاں بحق،شوہر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔

سائٹ اے تھانے کی حدود سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا ۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت 52 سالہ ثمینہ جبین زوجہ منظور کے نام سے ہوئی جبکہ شوہر 58 سالہ منظور شدید زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق مضروب پاکستان نیوی کا ملازم تھا۔ میاں بیوی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں