ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری

  ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(عادل تنولی)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

 ایس ایچ او ترنول، ایس ایچ او شالیمار اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو منشیات مہم نشہ اب نہیں میں اچھی کار کردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے جبکہ ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے چار دن کاٹائم دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپر یشنز نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے ۔چار دن بعد دو بارہ میٹنگ ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں