پارک روڈ منصوبہ 15 جون تک مکمل کریں، چیئرمین سی ڈی اے

پارک روڈ منصوبہ 15 جون تک مکمل کریں، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں تاخیر کا شکار منصوبوں پر کام تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 پارک روڈ توسیع و بحالی کے منصوبے کو 15 جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے، اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے میں مزید تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،منصوبوں پر کام کے معیار اور رفتار میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے دوران پارک روڈ توسیع و بحالی کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے شہر بھر میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو مزید خوبصورت بناکر سیاحتی مرکز بنائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں