انٹرسال اول پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان

انٹرسال اول پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے سائنس پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے نتائج کااعلان کردیا ہے ۔

 چیئرمین انٹربورڈ نے نتائج کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 24 ہزار 243 امیدوار شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 21ہزار 176  امیدواروں نے تمام چھ پرچوں، 862 نے پانچ پرچوں، 2ہزار 122 نے چار پرچوں اور 83 امیدوار وں نے تین پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 352 امیدوار شریک ہوئے۔

ان امتحانات میں 313 امیدوار تمام سات پرچوں، 11چھ پرچوں، 6 پانچ پرچوں، 5 چار پرچوں اور 17 تین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں