چوہڑ جمالی میں گٹکا و منشیات کھلے عام بکنے لگیں

چوہڑ جمالی میں گٹکا و منشیات  کھلے عام بکنے لگیں

چوہڑجمالی(نمائندہ دنیا) چوہڑجمالی میں منشیات و گٹکا سرعام چلنے لگا، مقامی پولیس خاموش تماشائی بن کر منتھلی لینے میں مصروف ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 گٹکے سے کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، چوہڑجمالی. قادر ڈنو شاہ و دیگر علاقوں کا ہر دوسرا نوجوان اور بچے گٹکا کھاتے نظر آتے ہیں اور اب تک کئی اس کی وجہ سے کینسر کا شکار ہوکر زندگی موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور پولیس حکام سے گٹکے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں