ماہی گیروں میں گٹکا، سگریٹ کا استعمال کافی زیادہ، ڈاکٹرعدنان

ماہی گیروں میں گٹکا، سگریٹ کا استعمال کافی زیادہ، ڈاکٹرعدنان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی ہدایت پر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے کانفرنس ہال میں آئی سی آئی پاکستان کے اشتراک سے ’’غدود کے کینسر اور مثانے کی بیماریوں‘‘کے حوالے سے ماہی گیروں میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

 جس میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ماہر ڈاکٹروں نے ماہی گیروں کو کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار اور مہلک بیماریوں کی وجہ بننے والے گٹکے اور سگریٹ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ ڈاکٹرعدنان عبدالجبارنے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں میں گٹکے اور سگریٹ کا استعمال کافی زیادہ ہے، اس عادت کو پہلے کم اور پھر ترک کرنے کی کوشش کرنا ہو گی تاکہ ماہی گیر ان مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ ڈاکٹر عدنان عبدالجبار نے بتایا کہ پروسٹیک کا کینسر صرف مردوں میں ہوتا ہے، کینسر کسی بھی بڑھنے والی چیز کو کہتے ہیں، پروسٹیک کینسر 60سے 70 سال کی عمر کے مردوں کو ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیماری افریقہ کے لوگوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ ورکشاپ میں ماہی گیروں کو ان بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے بھی بتائے گئے ۔ ورکشاپ سے ڈاکٹر عبداللطیف ڈورائی اور ایف سی ایس کے ڈاکٹر ثاقب نے بھی خطاب کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں