پڈعیدن میں ڈاکو دو کروڑ روپے کی سگریٹ لوٹ کر فرار

پڈعیدن میں ڈاکو دو کروڑ روپے کی سگریٹ لوٹ کر فرار

پڈعیدن،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) قومی شاہراہ پر ہالانی کے قریب چار مسلح افراد نے سگریٹ کمپنی کی مزدا کو یرغمال بنا کر گاڑی میں لوڈ دو کروڑ روپے کی سگریٹ کے 318 کارٹن لوٹ لئے۔۔۔

 اور کمپنی کے منیجر ریاض چاچڑ اور ڈرائیور کو مبینہ طور پر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تاہم کچھ دور جاکر انہیں چھوڑ دیا واقعے کی اطلاع پر پولیس نے گاؤں ایلن کلیری لنک روڈ پر ایک دکان پر چھاپہ مارکر 32 کارٹن برآمد کرلیے تاہم دکان کا مالک فرار ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مزدا ٹرک سکھر سے نوشہرو فیروز جارہا تھا۔ پنوعاقل میں مسلح افرا د بشیر آباد کے مہر بازار میں محمد عثمان قریشی کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر رقم اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ مزاحمت پر عثمان قریشی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔نوجوان کا کہنا ہے ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لے گئے ہیں۔ محراب پور میں ہالانی تھانے کی حدود ہالانی شہر کے دکان سے گھر جانے والے تاجر محسن رضا سولنگی کو 3 رہزنوں نے اسلحے کے زور پر 1 لاکھ 78 ہزار روپے، آئی فون سمیت تین موبائل فون اور موٹر سائیکل سے محروم کردیا۔

درس پولیس کی حدود میں نیو جمالی ہاؤس کے قریب 5 اساتذہ سے رہزن اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے ، موبائل فون چھین کرلے گئے ، مورو تھانے کی حدود سندھ کالونی میں نامعلوم چابی چور پولیس کانسٹیبل وحید علی کورائی کی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے ، کرونڈی تھانے کی حدود گاؤں ہاشم آباد میں نامعلوم چور ٹرانسفارمر چرا کر لے گئے۔ کھپرو شہر میں اخباری ایجنٹ فاروق قائم خانی کے بیٹے کی موبائل فون شاپ سے رات نامعلوم چور شٹر توڑ کر چار لاکھ روپے کے موبائل فون اور دس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں