ٹرک نے دوسگے بھائیوں سمیت 3 بچوں کو کچل دیا:دیگر حادثات میں دو افراد جاں بحق

ٹرک   نے   دوسگے   بھائیوں  سمیت   3   بچوں   کو   کچل   دیا:دیگر   حادثات   میں   دو  افراد   جاں  بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تینوں بچے موقع پرجاں بحق ہو گئے ،پولیس نے ڈرائیوکوگرفتارکرلیا،شہرکے دیگر علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دوافرادجاں بحق جبکہ پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے پررزاق آبادپولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب تیزرفتارٹرک نے موٹر سا ئیکل پر  جانے والے تین بچوں کو کچل دیا ،جس کے نتیجے میں تینوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی تھے ، جو اسکول سے گھر جارہے تھے ، واقعہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ حادثے کے بعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،اس حوالے سے ایس ایچ اوشاہ لطیف ٹاؤن مظہر اقبال اعوان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 13سالہ نعمان لاشاری، 10سالہ لقمان لاشاری اور 12 سالہ عبداللہ لاشاری کے نام سے ہوئی ہے ، جاں بحق ہونے والے دو بچے نعمان اورلقمان سگے بھائی تھے جبکہ متوفی عبداللہ محلے میں رہائش پذیر تھا،پولیس نے ٹرک کو تھانے منتقل کردیا ہے اور حادثے میں ملوث ٹرک کے مفرورڈرائیور کوواقعے کے تین گھنٹوں کے بعد چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ پل پر تیزرفتارگاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،متوفی کی شناخت 32سالہ محمد آصف ولد محمد تسلیم کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی بلدیہ ٹاؤن کارہائشی بتایا جاتا ہے ۔ سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب سڑک عبور کرنے والے 60سالہ راہگیر کو تیزرفتارگاڑی نے روند ڈالا ،متوفی کی شناخت عبدالباقی ولد امام حسین کے نام سے کی گئی۔ نبی بخش کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں اے ایس آئی راجہ شکیل زخمی ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں