تمباکو نوشی کی روک تھا م کے لئے پروگرام کا انعقاد

 تمباکو نوشی کی روک تھا م  کے لئے پروگرام کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے وائس اگینسٹ ٹوبیکو پروگرام منعقد کیاگیا۔۔۔

جس میں مختلف ڈراموں کے ذریعے شرکا کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا پیغام دیا گیا۔ تقریب میں انڈس اسپتال کے صدر ڈاکٹر عبدالباری سمیت کمشنر کراچی، ڈائریکٹر لنگس ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر صائمہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صائمہ نے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے اس سرگرمی کا آغاز کیا، ہم ایسے افراد کو پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جو تمباکو نوشی کے خلاف آواز بلند کرنا چاہتے ہیں، اندازے کے مطابق چھ سے پندرہ سال کی عمر کے 12 بچے روزانہ کی بنیاد پر تمباکو نوشی کو پہلی بار اپناتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے جہاں منہ کے کینسر میں مبتلا افراد کی شرح بڑھی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں