ارشد رضوی کی علامتی خود نوشت زرد موسم کی یادداشت کی رونمائی

ارشد رضوی کی علامتی خود نوشت زرد موسم کی یادداشت کی رونمائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ممبرز لائژن کمیٹی کے تحت ارشد رضوی کی علامتی خود نوشت ’’زرد موسم کی یادداشت‘‘ کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں کی گئی۔

 تقریب کی صدارت انور سن رائے نے کی، جبکہ اقبال خورشید، سید کاشف رضا ، خالد معین اور زیب اذکار حسین نے اظہار خیال کیا۔انور سن رائے نے کہا کہ میں نے اس کتاب کو پڑھتے ہوئے محسوس کیاکہ اس کا بنیادی موضوع ایک ناگہانی حادثے سے پیدا والی ایک ایسی اداسی ہے جو اکثر ہمارے اندر بیٹھ جاتی ہے ،پھر جو بھی واقعہ پیش آتا ہے وہ نئے سرے سے ایک نیا رخ اختیار کرتا اور جنم لیتا ہے۔ خالد معین نے کہا کہ میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں کہ بہت قوت کے ساتھ درد سہا ہے، میں نے کتاب کو ناول سمجھ کر پڑھا اور لطف لیا۔ اقبال خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ خوشگوار لمحہ ہے، یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کے ساتھ میں نے وقت گزارا ہے، میرے نزدیک یہ اداسی کی کتاب ہے، ارشد رضوی اداسی کو قلم کی صورت میں سامنے لائے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں