ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،55 دکانوں پر 4 لاکھ 98 ہزار کے جرمانے

ناجائز  منافع  خوروں  کیخلاف  کریک  ڈاؤن  جاری ،55  دکانوں  پر   4   لاکھ   98   ہزار  کے   جرمانے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کی زیر نگرانی پرائس چیکنگ کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں ہفتے 55 دکانوں پر 498000 کے جرمانے عائد کئے گئے۔

دودھ، سبزی، گوشت، چکی آٹے سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے اور کمشنر کراچی ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ، گوشت اور گروسری اسٹورز سمیت 21 دکانوں پر 123000 کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے پرائس چیکنگ کے دوران مہنگے داموں چکی آٹا، دودھ، گوشت، سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 دکانوں پر 180000 کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 گروسری اسٹورز پر 45000 کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے پرائس چیکنگ کے دوران چکی آٹے، دودھ، سبزی، گروسری کی 11 دکانوں پر 68000 کی جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے پرائس چیکنگ کے دوران 10 دکانوں پر 80000 کے جرمانے عائد کئے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت ہدایات دیں کہ نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے تمام جنرل اسٹورز اور منی مارکیٹ کے خلاف بھی سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں