نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا حکم نامہ

نجی سیکیورٹی کمپنیوں  کے لئے نیا حکم نامہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے رجسٹرڈ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا حکمنامہ جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کے اہلکاروں کو صرف ڈیوٹی کے مقام پر ہی اسلحہ اٹھانے کی اجازت ہو گی، کھلی گاڑی یا موٹر سائیکل وغیرہ پر اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، اسلحہ صرف گاڑی کے اندر لے جایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں