لاڑکانہ میں سڑک پر سیوریج کا پانی جمع

لاڑکانہ میں سڑک پر سیوریج کا پانی جمع

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے نوڈیرو روڈ پر گٹر ابلنے سے گندے پانی نے سڑک پر تالاب کی شکل اختیار کرلی ہے ۔۔۔

جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مسلسل گندا پانی کھڑا ہونے سے علاقہ مکین جلد، ملیریا اور دیگر امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سمیت میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گندے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں