مختلف علاقوں سے تین معمر اشخاص سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے تین معمر اشخاص سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افرادکی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پل کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 50سالہ شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح بعد ازاں کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا ۔

 یوینورسٹی روڈ کے عقب غازی گوٹھ میں لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 55سالہ شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح بعد ازاں کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت فوت ہوا ہے۔ نارتھ کراچی سیکٹر 15/B بلال مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 60 سالہ شخص کی لاش کو سرد خانے منتقل کیا گیا ۔ ۔پولیس کے مطابق موت طبعی ہے۔ کورنگی ابراہیم حیدری جاموڈ دھکے کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 30سالہ شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر جناح بعد ازاں کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشئی ہے اور نشے کی زیادتی کے باعث فوت ہوا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں