نلکوں میں آنیوالا پانی پینے کے لحاظ سے ناقابل استعمال قرار

نلکوں میں آنیوالا پانی پینے کے لحاظ سے ناقابل استعمال قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت شعبہ صاف پانی کے تحت جامعہ کراچی کے شعبہ ماحولیاتی علوم سائنس کے اشتراک سے ’’پانی کے عالمی دن‘‘ پر سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

 جس میں ماہرین نے گھروں کے نلکوں میں آنے والے پانی کو پینے کے لحاظ سے ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو اس کی ضرورت کے مطابق پانی نہیں مل رہا، صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے اور اسے ضائع ہونے سے بھی بچانا ہوگا۔ سیمینار سے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) عینی زہرہ، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انوائرمنٹل اسٹڈیز ڈاکٹر معظم علی خان، ڈین آف فیکلٹی مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر کامران خان محمد بروہی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر عالمگیر اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منیجر شعبہ صاف پانی سعد اکبر و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے عینی زہرہ نے پانی کے عالمی دن پر الخدمت کی کاوش کو سراہا اور پانی کی وجہ سے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات سے آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی وجہ سے ماحولیات پر بھی اثر ات مرتب ہوتے ہیں۔ قاضی سید صدر الدین نے الخدمت کے شعبہ صاف پانی اور دیگر تمام شعبہ جات سے متعلق شرکا کو بتایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں