پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا تیار کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا  تیار کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی (آئی این پی) تھانہ پیرآباد پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا تیار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 95 عدد پڑیا تیار گٹکا ماوا، 10 کلو تمباکو، پاؤڈر اور پیکنگ کا سامان برآمد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ملزمان بڑی تعداد میں مضر صحت گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی اورفروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد خالد ولد محمد اسحاق اور رضوان علی ولد حیدر علی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں