گٹکاماوا تیار اورفروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سٹی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام تر ضروری اقدامات اور ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے گٹکا /ماوا سپلائرز کے خلاف کارروائیوں کو مزید بہتر بنانے کے سخت احکامات دیے اور کہا کہ گٹکا/ماوا سپلائرز، تیار کرکے بیچنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔