میرپورخاص،گٹکامافیا کیخلاف بڑاآپریشن
میرپورخاص(بیورورپورٹ )میرپورخاص میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے حیدری امام بارگاہ کے قریب اسلام الدین کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے مین پوری کے خام مال کی درجنوں بوریاں اور بڑی مقدار میں چھالیہ ریپر اور پتی برآمد کرلی ۔
پولیس کے مطابق یہ گٹکا مافیا کیخلاف میرپورخاص میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں دو افراد اسلام الدین عرف پپن اور وقاص کو گرفتار کیا گیا ہے۔