مکان سے ہزاروں روپے مالیت کی چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد، دو ملزمان گرفتار

مکان سے ہزاروں روپے مالیت کی  چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد، دو ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبہار پولیس نے کچی آبادی دودھ والی گلی فردوس کالونی سنا ٹاور کے پاس ایک مکان پر چھاپہ مار کر ہزاروں روپے مالیت کی چھالیہ۔۔۔

گٹکا ماوا، چونا اور تمباکو برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت مبارک علی ولد حاجی پیر بخش اور محمود ملک ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک عرصے سے مکان میں چھالیہ کا مال اسٹاک کرنے کی جگہ بنائی ہوئی تھی، جہاں سے اسے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں